?️
شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع معاہدوں کا مخالف
شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے علاقائی معاہدوں کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مستقبل کے معاہدے میں شام کی قبضے میں لی گئی سرزمینوں کی واپسی بنیادی شرط ہوگی۔
شامی نشریاتی ادارے الاخباریہ کے مطابق احمد الشرع نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ شام ان معاہدوں کا حصہ نہیں بنے گا جنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر عرب ممالک پر دستخط کے لیے دباؤ ڈال کر آگے بڑھایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو اسرائیلی قبضے سے اپنی زمینوں کی واپسی کو یقینی بنائے۔ الشرع نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات مشکل ضرور ہیں لیکن یہ سلسلہ امریکہ اور دیگر بین الاقوامی فریقوں کی ثالثی میں جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل بشار الاسد حکومت کے زوال سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کی تعمیر نو کے لیے امریکی اور مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق امریکی کانگریس کے بیشتر ارکان اس بات سے متفق ہیں کہ شام پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔
الشرع نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی حکومت شام کے استحکام اور وحدت کی حامی ہے اور سمجھتی ہے کہ شام کو اقتصادی بحالی اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے امریکی چینل فاکس نیوز سے گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی تاہم کہا کہ واشنگٹن غیر مستقیم رابطوں کو آسان بنانے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
الشرع کے مطابق شام کی صورتحال ان عرب ممالک سے مختلف ہے جنہوں نے ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل سے تعلقات بحال کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔


مشہور خبریں۔
اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس
ستمبر
سعودی عرب کی پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور روس کے صدروں کے درمیان
فروری
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر
جون
کیا نیتن یاہو کی جانشینی کی باتیں ہو رہی ہیں؟
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کو لیکوڈ پارٹی کی سربراہی سے
جون
عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے
اکتوبر
شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
اگست
تمام ممالک فلسطین کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں:اسحاق ڈار
?️ 23 ستمبر 2025تمام ممالک فلسطین کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری
ستمبر