سی آئی اے کے ڈائریکٹر ماسکو کیوں گئے؟

سی آئی اے

?️

سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے دورہ ماسکو کے دوران انھوں نے روسی حکام کے ساتھ سائبر حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے قریبی ذرائع نے روسی حکام کے ساتھ برنز کی ملاقات کے مواد کے بارے میں کہا کہ سائبر سیکیورٹی ان مسائل میں سے ایک تھا۔

دریں اثنا انٹیلی جنس سرگرمیوں سے واقف ایک امریکی اہلکار اور ایک اور روسی سائبر سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ سائبر حملے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی طرف سے اٹھائے گئے موضوعات میں سے ایک تھے۔

اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک روسی کمپنی جس نے گزشتہ سال امریکی حکومت کے آن لائن انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا تھا اس نے حال ہی میں سینکڑوں امریکی کمپنیوں اور اداروں کو دوبارہ نشانہ بنایا تھا۔

تاہم، گزشتہ سال روسی حکومت نے ملک میں کاروباری مالکان کو ایک حفاظتی انتباہ جاری کیا تھا جس میں نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے سائبر حملوں کے امکان سے خبردار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایف بی آئی، امریکی قومی سلامتی کے ادارے اور ملک کی بعض دیگر انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں نے سولر وِنڈز کی ہیکنگ کے لیے واضح طور پر روس کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا بائیڈن انتظامیہ نے سولر ونڈوز کی ہیکنگ کے بعد سائبر سیکیورٹی میں بہتری کے لیے 9 بلین ڈالر کا اعلان بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں  محنتی ماہی گیروں کی

امریکہ کا افغانستان میں رہنے کا بہانہ

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے حال ہی میں

(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی

?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی

کراچی میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی

?️ 21 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت تیزی ست پھیل

سعودی تیل ہرمز اور باب المندب کے درمیان پھنس چکا ہے: امریکی حکام

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی موجودہ اور سابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ باب

یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش

اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر امریکہ سے منتقل کیا جائے:روس

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے