?️
سچ خبریں:سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم کےپارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کے چند ہی دن بعد پارلیمنٹ نے دوبارہ منتخب کر لیا۔
سویڈن کی سوشل ڈیموکریٹس کی رہنما اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کو پارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے چند روز بعد پیر کو پارلیمنٹ نے دوبارہ منتخب کر لیا، سوشل ڈیموکریٹس کی اقلیتی حکومت بنانے کے اپنے فیصلے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد قانون سازوں نے انہیں دوبارہ منتخب کیا۔
سویڈن کے سابق وزیر خزانہ اینڈرسن نے گزشتہ بدھ کو پہلے راؤنڈ میں اسی طرح کا ووٹ جیتا تھا لیکن انہوں نے نتائج کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیاکیونکہ مخلوط حکومت میں شامل چھوٹی جماعتوں میں سے ایک گرینز نے اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے اتحاد چھوڑ دیا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کے بجٹ کی منظوری نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ محترمہ اینڈرسن جن کی پارٹی کی پارلیمنٹ میں349 میں سے 100 نشستیں ہیں، نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایاکہ سوشل ڈیموکریٹس پارلیمنٹ میں سب سے بڑا گروپ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تاہم تمام اقلیتی حکومتوں کی طرح ہم پارلیمنٹ میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے اور میں اس کے لیے اچھے مواقع دیکھ رہی ہوں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کا دورہ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کے صدر
مئی
اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان
جون
ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25
اگست
مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس
اگست
فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب
نومبر
امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات
مارچ
صہیونیوں کا شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی کے بعد شکست کا اعتراف
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے نتساریم کے محور کی دوبارہ کھولنے اور شمالی
جنوری
غزہ کی جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کی نئی تجویز
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: آج خبر رساں ادارے روئٹرز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے
مارچ