?️
سچ خبریں:سوڈان میں جاری فوجی تنازع میں پیر کی شام تک کم از کم 180 افراد ہلاک اور 1800 زخمی ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں جاری تنازعات میں تین دن کے اندر 180 سے زائد افراد ہلاک اور 1800 دیگر زخمی ہوئے ہیں،اس ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی وولکر پیریٹز نے بتایا کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران 180 سے زائد افراد ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہوئے۔
وولکر پیریٹز نے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں فریقوں کو دشمنی بند کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو کو فون کیا اور ان سے تنازعات ختم کرنے کو کہا۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فریقین ایک دوسرے سے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہہ رہے ہیں ، کہا کہ دونوں متحارب فریق ملک میں امن کے لیے ثالثی نہیں چاہتے ہیں، البتہ اقوام متحدہ منگل کو جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کرے گا تاکہ آہستہ آہستہ مستقل جنگ بندی حاصل کی جاسکے۔
یاد رہے کہ سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان، جو حکمران کونسل کے بھی سربراہ ہیں، اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے سربراہ، محمد حمدان دقلو، جو کونسل میں ان کے نائب ہیں، کے درمیان 15 اپریل کو مروہ شہر اور خرطوم میں ایک فوجی اڈے کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔
اس سے قبل پیر کے روز سوڈانی مسلح افواج نے تین گھنٹے کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا وعدہ کیا تھا نیز اتوار کو فوج نے اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو دن میں تین گھنٹے کے لیے کھولنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ ریپڈ ری ایکشن فورسز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ روزانہ چار گھنٹے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
10 Shoes to Wear if You Love Walking and Hate Being Uncomfy
?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ تو سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 16 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
مارچ
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں / 320 فلسطینی زخمی
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے
جولائی
روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے: فرانس
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie
اگست
فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور
?️ 18 دسمبر 2023راولپنڈی : (سچ خبریں) انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی
دسمبر
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون