?️
سچ خبریں:سعودی حکام کےاس ملک کےجوانوں کے خلاف تازہ ترین اقدام میں منگل کو القطیف شہر کے ایک نوجوان احمد علی سعید الجنبی کو پھانسی دے دی۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ملک میں ایک اور نوجوان کو پھانسی دے دی،رپورٹ کے مطابق سعودیوں نے منگل کو القطیف میں ایک نوجواناحمد علی سعید الجنبی کو پھانسی دے دی، رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس سے قبل الجنبی کو پرامن احتجاج میں حصہ لینے پر حراست میں لیا تھا۔
دریں اثنا ، سعودی وزارت داخلہ نے حال ہی میں مصطفی بن ہاشم بن عیسی الدرویش کو پھانسی دینے کا اعلان کیا جو ایک نوجوان ہے جس پر 2012 کے مظاہروں کی تصاویر رکھنے کا الزام ہے۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل اس سے قبل سعودی حکام کی جانب سے پھانسی کی پالیسی میں شدت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کرچکی ہے،اس گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد سےپھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرنے کی اپنی پالیسی کو تیز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہاکہ سعودی حکام مسلسل لوگوں کا تعاقب کر رہے ہیں، وہ لوگ جنہوں نے آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا یا حکومت پر تنقید کی،واضح رہے کہ سعودی حکام نے نومبر 2020 کے آخر میں جی 20 کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کم از کم 13 افراد کو غیر منصفانہ مقدمات میں مجرم قرار دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن جیسے ہی جی 20 کی صدارت ختم ہوئی پھانسی کی سزاکی پالیسی کو تیزی سے دوبارہ شروع کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کےجنوری سے جولائی کے مہینوں کےدرمیان سعودی عرب میں کم از کم 40 افراد کو پھانسی دی گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ یہاں تک کہ رہائی پانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کو اب بھی سفر کرنے سے روکا جارہا ہے نیز انھیں سوشل میڈیا تک رسائی کی اجازت نہیں ہے جبکہ 2021 میں خواتین انسانی حقوق کے محافظوں جیسے لجین الحزلول ، نسیمه الساده اور سمر بدوی کی رہائی بھی محدود کرنے والی شرائط پر ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی
اگست
قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی نعروں سے انٹری
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت
فروری
پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ بے جواب نہیں رہے گا:امریکی ایلچی
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی خصوصی نمائندہ ٹام باراک نے شام میں امریکی فوجیوں پر
دسمبر
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی
اکتوبر
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی
مئی
ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب
فروری