🗓️
سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف محاصرہ جاری رکھتے ہوئے پٹرول سے بھرے ہوئے جہاز کو یمن کی مغربی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا کہ امریکی سعودی جارح اتحاد نے ایک بحری جہاز کو پکڑ لیا جس میں پٹرول تھا اور اسے یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق یمن نیشنل آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد نے پیر کو ریڈ روبی جہاز کو قبضے میں لے لیا، حالانکہ جبوتی ساحل پر اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق خوراک یا ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں کو معائنے کی شرط کے تحت الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، تاہم سعودی اتحاد ان جہازوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے یا انہیں اپنے قبضے میں لے کر یمنی عوام کی روزمرہ ضروریات کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عصام المتوکل نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی امریکی اتحاد بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی مقاصد کے کے استعمال ہونے والے ایندھن بردار بحری جہازوں کے داخلے کی اجازت دینے سے گریزاں ہے، یمنی عہدہ دار کے مطابق اس طرح کے جارحانہ اقدامات اس ملک کے عوام کے درد اور مصائب کو بڑھانے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
طالبان نے افغان حکومت کو دارالحکومت کابل تک محدود کردیا
🗓️ 15 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی بہت تیزی سے جاری
اگست
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
🗓️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران
جون
ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی
🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے
دسمبر
الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج
نومبر
84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک
جنوری
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:شام نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی
جنوری