🗓️
سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت اور یمن پر حملے کے خلاف ریلی نکالی اور سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سعودی عرب کے خلاف ریلی نکالی، رپورٹ کے مطابق کارکنوں نے مخطوطات لے کر آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے اعلان کیا کہ فرانسیسی حکومت اور دیگر یورپی ممالک سعودی حکومت کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی فروخت بند کریں، مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ آل سعود حکومت یمن کے خلاف جنگ اور اس ملک میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام میں یہ ہتھیار استعمال کررہی ہے۔
ریلی میں شریک افرادنے یاد دلایا کہ عرب اتحاد کی شکل میں سعودیوں نے یمن کے عوام کے مکانات ، اسپتالوں اور زرعی زمینوں پر روزانہ کی بنیاد پر بمباری کی ہے، یادرہے کہ اس سے قبل بھی ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا،واضح رہے کہ سعودی اتحاد مغربی ممالک کے ہتھیاروں سے پچھلے چھ سالوں سے یمن کے خلاف جارحیت کررہا ہے ،انھوں نے اس ملک پر اتنی بمباری کی ہے کہ اب مزید بم برسانے کے لیے پہلے کسی جگہ کو تلاش کرنا پڑتا ہے اس لیے کہ انھوں نے اس ملک کا اسی فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے، یہاں تک کہ اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کو بھی نہیں بخشا ہے جس کے باعث یہاں انسانی تاریخ کے سب سے بڑے انسانی بحران کا خدشہ ہے۔
سعودی اتحاد کے اتنے زیادہ مظالم پر عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں لیکن جب یمنی عوام اپنے دفاع میں اٹھتی ہے تو مغربی ممالک کے ساتھ عرب ممالک میں بھی ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے جس کی ایک مثال اس وقت مأرب کو آزاد کروانے کے لیے یمنیوں کی کاروائیوں کےخلاف شور وہنگامے میں مل جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے
اگست
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین
🗓️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا
فروری
9/11 امت مسلمہ پر مکمل تسلط کا امریکی بہانہ تھا: انصاراللہ
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے
جون
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
جانسن برطانیہ کے لیے باعث شرمندگی ہیں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی نے اپنی ایک تقریر میں زور دیا
اگست