سچ خبریں:امریکی دفاعی ذرائع نے اعلان کیا کہ پینٹاگون سعودی عرب میں ایک نئی فوجی جانچ کی تنصیبات تعیمر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئی فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا امریکی منصوبے سے آگاہ تین امریکی دفاعی عہدیداروں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور ایران کے امور کی ذمہ دار امریکی ملٹری کمانڈ سعودی عرب میں ایک نیا فوجی ٹیسٹنگ سینٹر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ یہ مرکز ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے اور مربوط فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو تیار اور جانچنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرے گا،امریکن سنٹرل کمانڈ کے ابتدائی منصوبے کی ان تنصیبات کا نام ریڈ سینڈز ٹیسٹ سینٹر ہے جو وائٹ سینڈز سینٹر کے متوازی کام کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تنصیبات نیو میکسیکو میں فوجی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی جانچ کی ہیں،اگرچہ ابھی تک فوجی امتحانی مرکز کی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے،تاہم ذرائع نے بعض حکام کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب ان تنصیبات کی تعمیر کے لیے زیادہ منطقی آپشن ہے کیونکہ اس کے پاس بڑی سرکاری کھلی جگہیں ہیں اور مختلف طریقوں کو جانچنے کی صلاحیت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطی کے دورہ کے دوران امریکی حکام نے میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے علاقائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے امکان کا ذکر کیا تھا۔