?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالفین کو حراست میں لے رہی ہے۔
سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالفین کو حراست میں لے رہی ہے،سعودی عرب میں سرگرم انسانی حقوق کے گروپ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ” عبدالله الیحیی ” صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر تنقید کرنے کے جرم میں گزشتہ سال 24 دسمبر سے حراست میں سعودی حکام کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کی مخالفت کرنے پر سعودی سیکورٹی فورسز نے اب تک متعدد علماء، طلباء اور سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل (گزشتہ سال اپریل) ریاض کی فوجداری عدالت نے سعودی ٹویٹر کے کارکن عبدالعزیز العودہ کو فلسطین کی حمایت اور سمجھوتے کی مخالفت کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
صیہونی حکومت کے دیگر مخالفین کی طرح سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے بھی ان پر ملک سے باہر جانےپر پابندی لگا دی،ا سی طرح 2019 میں سعودی حکومت نے متعدد سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا اور انہیں فلسطین کے بارے میں مزید معلومات شائع نہ کرنے کا عہد کرنے پر مجبور کیا۔


مشہور خبریں۔
حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2025 حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
اکتوبر
موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے کمیشن کی جانب سے کی جانے
ستمبر
مغربی امریکہ میں شدید خشک سالی کا اندیشہ، کسانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہونے لگی
?️ 20 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید خشک
جون
قطر کی شدید تنقید،نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی پر عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2025 قطر کی شدید تنقید، نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی
نومبر
کیا صیہونی حکومت زمینی جنگ میں آگے بڑھ چکی ہے؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اور اردنی فوجی ماہر فیاض الداویری نے الجزیرہ
نومبر
اسرائیل میں خانہ جنگی کے خطرے کے حوالے سے تناؤ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم کے "ڈیوڈ زینی” کو
مئی
محفوظ زون کی ترک صدر کی تجویز مضحکہ خیز:شام
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ میں اس ملک میں محفوظ زون کے
مئی
بلومبرگ نے ریاض میوزک فیسٹیول میں کرپشن کو کیا بے نقاب
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالانہ مڈل 20 میوزک
دسمبر