سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اتوار کواعلان کیا کہ اس نے ریاض کے علاقے میں تین افراد کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق ان افراد کے نام عبدالملک العبادی، محمد العصیمی اور محمد الطویرش ہے، جنہوں نے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک دہشت گرد سیل تشکیل دینے کی کوشش کی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے تھے۔
اس وزارت کے بیان کے مطابق ان افراد نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی جمع کیا اور ذخیرہ کیا اور تکفیری خیالات رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے ایک رہنما کی بیعت بھی کی۔
سعودی وزارت داخلہ کی ان وضاحتوں سے اس امکان کو تقویت ملی ہے کہ سزائے موت پانے والے افراد داعش گروپ کے رکن ہیں،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، انہوں نے ڈیوٹی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے اور اسے جلانے کا منصوبہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ 4 جون کو سعودی حکام نے دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے کے الزام میں مزید تین افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل 29 مئی کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔
اس سے دو ہفتے قبل 15 مئی کو ایک شخص کو دہشت گرد گروپ بنانے اور تخریبی کاروائیاں کرنے کی کوشش کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کو انکے سیاسی و سماجی حقوق سے محروم رکھنے کی مذمت
فروری
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
اپریل
بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، وزیراعظم
جنوری
آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے اہم شراکت داروں کے مالیاتی اعلانات کا خیر مقدم
اپریل
فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے
جنوری
علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات
نومبر
فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی:صہیونی میڈیا
مئی
شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کے ساتھ نیوز چیٹ کو دوبارہ شائع کیا
نومبر