?️
سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب امریکی کانگریس کی رائے کو راغب کرنے کے مقصد سے تیل کی پیداوار بڑھا رہا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ایک کالم میں پیش گوئی کی ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں زیادہ رہیں تو سعودی عرب اگلے سال کے شروع میں تیل کی پیداوار بڑھانا چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سعودی عرب امریکی محور سے دور ہو رہا ہے؟
اس رپورٹ کے مطابق اس کاروائی کو سعودی عرب کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی علامت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس نے پہلے بائیڈن حکومت کی تیل کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کر کے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا کر دیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ایسا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی معاہدے کے بدلہ میں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ فوجی معاہدے میں امریکی جوہری امداد،ہتھیاروں کی فروخت اور اس ملک کے سویلین جوہری پروگرام کی حمایت شامل ہوں گے۔
اس معاہدے میں ریاض کی طرف سے تل ابیب کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے، ایک ایسا مسئلہ جو مشرق وسطیٰ میں اہم جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کا باعث ہوگا۔
تاہم بائیڈن انتظامیہ کو اس معاہدے کے لیے کانگریس کی حمایت کی ضرورت ہے، اسی وجہ سے یہ انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ ایک مشترکہ دفاعی معاہدہ اور اس ملک کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت پر غور کر رہی ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کوئی بھی اضافہ OPEC+ میں اس ملک اور روس کے درمیان اتحاد کو پیچیدہ بنا دے گا۔
مزید پڑھیں: کیا سعودی عرب کو اب امریکی اسلحہ پر بھی اعتبار نہیں رہا؟
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ موجودہ مذاکرات کو آگے بڑھاتے ہوئے اور تفصیلات پر توجہ مرکوز کرکے اگلے چھ ماہ کے اندر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اگرچہ سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے بارے میں خدشات برقرار ہیں،اس وجہ سے کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن میں اپنی تصویر بہتر بنائے جہاں امریکی کانگریس ایسے سفارتی معاہدوں کی منظوری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل
اکتوبر
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام
فروری
مومنہ اقبال کا سینیئر اداکارہ پر نظر انداز کرنے کا الزام
?️ 3 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا، بی جے پی میں شدید کھلبلی
?️ 17 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم
مئی
آذربائیجان اسرائیل کا قریبی دوست: صیہونی وزیر خارجہ
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون
جنوری
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ