?️
سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت 63.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
گذشتہ روز سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں اور چینی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد کے اعدادوشمار کے سامنےآنےکے بعد آج کے بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،یادرہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ روز ایک بیان میں سعودی سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل کاروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمنیوں نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 17 ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں جبیل اور جدہ میں واقع ارامکو کی تنصیبات بھی شامل ہیں لیکن سعودی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاجبکہ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ محاصرہ اور حملے جاری رہیں گےتو ہم بھی سعودی عرب کے اندر ایسے ہی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے، ادھربرینٹ کروڈ میں 59 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.87 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 43 سینٹ اضافے سے 60.13 ڈالر فی بیرل میں طے ہوا۔
واضح رہے کہ مارچ میں چین کی برآمدات میں ایک اور فروغ دیکھنے میں آیا جب دنیا میں ویکسی نیشن کے معاملات میں بہتری آئی اور درآمدات چار سال کی بلند ترین سطح پر آئیں تو چین کی تیل کی درآمد میں 21 فیصد اضافہ ہوا،تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور عنصر مسلسل تیسرے ہفتے امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا
?️ 23 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،
اگست
فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو
جون
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
مئی
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون
عدالتی احکامات کے باوجود 20 دن سے ملک بھر میں ٹوئٹر بند
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 20 دن سے
مارچ
ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان
اگست
ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات
فروری