?️
سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارا گیا۔
سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ جارح اتحاد کے کمانڈر میجر جنرل ناصر الذیبانی مأرب کی لڑائی میں مارے گئے تھے،الذیبانی سعودی اتحاد سے وابستہ کئی دیگر کمانڈروں کے ساتھ، صنعا فورسز کی جانب سے مأرب میں البلق محاذ پر انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارے گئے۔
واضح رہے کہ الذیبانی کو مأرب میں سعودی اتحاد کا سب سے ممتاز فوجی کمانڈر سمجھا جاتا تھا،تاہم یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد نے ابھی تک سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے،درایں اثنا کل (اتوار) یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اپنے ٹویٹر پیج پر مأرب کی آزادی میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں لکھا،کہ مأرب کاموضوع ختم ہو گیا ہےاور کرائے کے فوجی جو کہہ رہے ہیں ،یہ ایک کھوکھلا ہنگامہ اور غیر ضروری شور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مأرب کی ناگزیر آزادی تنازعات یا دوسرے فریق کو شکست دینے کے لیے نہیں ہے بلکہ سلامتی کی ضروریات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے لیے عزم کو پختہ کرنے کے لیے ہے، ان حقائق کو سمجھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مأرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں، مأرب یمن کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جس کے پاس تیل اور گیس جیسےوسیع قدرتی وسائل ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21
دسمبر
غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے
فروری
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
غزہ میں قتل عام فوری بند کیا جائے: سعودی وزیرخارجہ
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ
فروری
بریکس کو یکطرفہ پسندی اور طاقت کے زور کی سیاست کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے: چائنا ڈیلی
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:چائنا ڈیلی نے بریکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ
ستمبر
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ
اردوان کی اسرائیل کو تنبیہ، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش
?️ 26 فروری 2026اردوان کی اسرائیل کو تنبیہ، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
فروری
کراچی آرٹس کونسل کا 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان
?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی
اگست