سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ برسوں کے دوران یمن پر حملہ کرنے میں زیادہ جارح ہو گیا ہے۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ جارح اتحاد یمن کے مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر دنیا کو کیا منطق بھیجنا چاہتا ہے؟، انہوں نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ اتحاد یمن کے خلاف برسوں کی جنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ جارح اور متزلزل ہوتا جا رہا ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یمن کے عوام اس مسئلے کا مکمل صبر اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے،واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نے اتوار کی رات شمالی یمن میں اس ملک کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی اورملکی انٹرنیٹ رابطہ منقطع کر دیا،یادرہے کہ جارح اتحاد نے اتوار کی شب دوسری بار یمن کے دارالحکومت صنعا میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی تلهیمن کی عمارت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور متعدد حملے کیے۔
درایں اثنا یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف عرب اتحاد کے فضائی حملوں کی وجہ سے اتوار کی رات ” تلهیمن ” کمپنی کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو گئی۔