سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ

سعودی اتحاد

?️

سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار اللہ کے سربراہ اور ملک کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ کو ہتھیاروں کے میدان میں یمنی مسلح افواج کی پیشرفت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

المسیرہ نیوز چینل نے یمنی پارلیمنٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ جمعرات کو واد الاخیرہ فوجی پریڈ میں نئے میزائلوں اور بحری ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی گئی جو حال ہی میں استعمال ہوئے تھے۔

اس یمنی تنظیم نے نشاندہی کی کہ یہ فوجی کامیابیاں جارحین اور حملہ آوروں کے خلاف قوت مدافعت ہیں اور یمن کی حمایت اور اس ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے ایک مضبوط قلعہ تصور کی جاتی ہیں۔

یمنی پارلیمنٹ نے نشاندہی کی کہ مسلح افواج بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ نہیں ہیں بلکہ یہ افواج ساحلی پٹی پر یمن کی خودمختاری کی حمایت کرنا چاہتی ہیں۔

آخر میں اس یمنی تنظیم نے جارح سعودی اماراتی اتحاد سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے باقی ماندہ وقت سے فائدہ اٹھائے اور جارحیت کو روکنے اور محاصرہ اور قبضے کو ختم کرنے کے لیے کام کرے۔

الحدیدہ صوبے میں گذشتہ جمعرات کو یمن کی قومی سالویشن حکومت کے فوجی دستوں کی سب سے بڑی گریجویشن تقریب کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ تقریب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یمنی بحریہ نے زمین سے سمندر تک مار کرنے والے ایک نئے Faleq-1میزائل کی بھی رونمائی کی ہے۔ اس تقریب میں زمین سے سمندر میں مار کرنے والے المندب-2 میزائلوں کی بھی رونمائی کی گئی۔

مشہور خبریں۔

شہریوں کو 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق معلومات میں رد و بدل کی اجازت

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے

ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:عراق کے دار الحکومت بغداد میں بین الاقوامی ائر پورٹ کے

حکومت پی ٹی آئی کیخلاف جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، سو بسم اللہ کرے. اسدقصر

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے

دشمن اپنے لیے فرضی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے: حماس

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کی قیادت اور

لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان ہلاک

?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی

مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری

?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں

جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان

?️ 13 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم  بیان دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے