زیادہ تر اسرائیلی قیدی ہماری ہی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے:صہیونی جنرل 

صہیونی

?️

 زیادہ تر اسرائیلی قیدی ہماری ہی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے:صہیونی جنرل 

 اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل نِتسان آلون نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں بڑی تعداد میں اسرائیلی قیدی حماس کے ہاتھوں نہیں، بلکہ خود اسرائیلی فوج کی بمباری اور فرینڈلی فائراپنی ہی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ایرنا کے مطابق، نِتسان آلون نے عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کو دیے گئے ایک متنازع انٹرویو میں بتایا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں موجود زیادہ تر اسرائیلی قیدی شدید فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی ہی فائرنگ کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد انٹیلی جنس کی سنگین ناکامیوں اور میدانِ جنگ میں افراتفری کی وجہ سے فوج کو قیدیوں کے ٹھکانوں کے بارے میں درست معلومات حاصل نہیں تھیں، کیونکہ قیدیوں کو مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔

آلون نے مزید کہا بہت سے قیدی زندہ حالت میں غزہ منتقل کیے گئے تھے، مگر بعد میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور زمینی آپریشنز کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس نے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں اور 26 لاشوں کو تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیل کے حوالے کیا ہے، تاہم دو مزید ہلاک ہونے والے قیدیوں کی لاشیںجن میں ایک اسرائیلی پولیس افسر اور ایک تھائی مزدور شامل ہے ابھی تک غزہ میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف جنگ کا آغاز دو مقاصد کے تحت کیا تھا: حماس کا خاتمہ اور اپنے قیدیوں کی واپسی، مگر وہ ان اہداف میں ناکام رہا اور بالآخر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مجبور ہوا۔

حماس نے اکتوبر 2025 میں جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کی، جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود، رپورٹس کے مطابق اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نصراللہ کی سویڈن حکومت کے لئے نصیحت

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام

پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا

?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بھی بھارت کے خلاف ٹی

جرمن عوام کی صیہونی حکومت کی حمایت کی مخالفت

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے82

پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر

شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ

آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے

’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا

ترکی کا صومالیہ میں میزائل اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے بدھ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے