?️
روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا ہے کہ ماسکوامن کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، جبکہ اس حوالے سے روس کا باضابطہ مؤقف تیار کیا جا رہا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق زاخارووا نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس اس کونسل کے بارے میں اپنی پوزیشن مرتب کر رہا ہے، تاہم ابتدائی اجلاس میں روسی نمائندے شریک نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق امن کونسل کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والا ہے۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ امریکہ میں منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر غزہ کے لیے مجوزہ “امن بورڈ” کو منتقل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن ان رقوم کو پہلے آزاد کرے۔ ان کے مطابق اس عمل کا قانونی طریقہ کار ابھی واضح نہیں ہے۔
پیسکوف نے زور دیا کہ یہ اثاثے اسی صورت منتقل ہو سکتے ہیں جب امریکی حکومت اس حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حال ہی میں تجویز پیش کی تھی کہ امریکہ میں منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر غزہ سے متعلق امن اقدامات کے لیے مختص کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
اعظم سواتی کے الزامات پر پی پی رہنما کا ردِعمل
?️ 5 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کے آج کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے
نومبر
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ووٹوں کی گنتی جاری
?️ 21 جولائی 2025 پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے
جولائی
پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے
ستمبر
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر
?️ 24 اکتوبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس
اکتوبر
عبرانی میڈیا کا انکشاف: اسرائیل کا شام اور لبنان کی گہرائی میں بستیوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہودی بستیوں
دسمبر
گولان: "فرات کے آتش فشاں” "الجولانی” کی نظروں کے نیچے؛ دمشق کے حکمرانوں کی طرف سے سبز روشنی یا نااہلی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: روسی مفادات کے خلاف مسلح گروہ کی نقل و حرکت
مئی
یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ منتخب کرنے کی وجوہات
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی سیکورٹی اداروں کے افسراں اور یہاں تک کہ بائیڈن
اگست