🗓️
سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ انخلا کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شیوگو نے آج کہا کہ نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس ملک کو خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد لوگوں کی زندگی میں مزید بگاڑ ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کا پھیلاؤ جیسے تمام منفی نتائج کے ساتھ ساتھ افغانستان میں خانہ جنگی کا امکان بہت زیادہ ہے، روسی وزیر دفاع کے مطابق نیٹو افغانستان میں 20 سال کی موجودگی بے بعد بھی اپنے اہداف کے حصول سے قاصر رہاہے لہذا اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے سنجیدہ اور فوری اقدام اٹھانا ہوگا۔
سرگئی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایسی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانیوں کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف پورے افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم بڑھ گیا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی ، واشنگٹن اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو بہانے کے طور پر غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ ثابت کر سکے وہی اس ملک میں امن کا ذمہ دار ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:یمنی فوجی انٹلی جنس سروس کے سربراہ نے اس بات پر
فروری
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
🗓️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
نومبر
اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کر دیا
🗓️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی
اکتوبر
نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر
مئی
امارات نے خاشقجی کے وکیل کی قید کی سزا منسوخ کی
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے آج بدھ
اگست
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا فاشزم
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ
ستمبر
قطر کا اسرائیل اور شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا انکار
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے ویانا جوہری مذاکرات کی ناکامی پر گہری
فروری
غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا
جون