روس نے یورپی یونین اور برطانیہ میں چھپی حکومتی سازش سے کیا خبردار 

روس

?️

سچ خبریں:  روسی صدر کے خارجی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے امور پر خصوصی نمائندے کریل دیمیتریف نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ میں موجود ایک پوشیدہ حکومت روس کے خلاف فضا بنا کر تیسری عالمی جنگ کا بیج بو رہی ہے۔
انہوں نے امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تولسی گابارڈ کے ایک پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عقلی سوچ، امن اور سلامتی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
گابارڈ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کے پاس یوکرین اور سابق سوویت یونین کی دیگر ریاستوں پر مکمل قبضے کے منصوبے موجود ہیں۔
روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے پیغام کے جواب میں کہا کہ گابارڈ نے نہ صرف سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کے دور میں روس کے خلاف گھڑے گئے جعلی مقدمے کی جڑوں کو دستاویزی شکل دینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلکہ اب بھی ایک جنگ پرور ’پوشیدہ حکومت‘ کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو پورے برطانیہ اور یورپی یونین میں روس کے خلاف فضا بنا کر تیسری عالمی جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات ہوئی ہے

?️ 6 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور

شام پر ایک بار پھر ترک توپخانے کا حملہ

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل

ایران پر امریکی حملے نے دنیا کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی

?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پیشرفت

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

?️ 27 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی

سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں مانتے تو فی کس 25ہزار جرمانہ کیا جائیگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 5 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں

جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ نے کھربوں ڈالر خرچ کرکے استقامتی تحریک کو کمزور کرنے

حکومت 2 ہفتوں میں عالمی خیراتی تنظیموں سے متعلق فیصلہ کرے گی

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اگلے دو ہفتوں میں درجن سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے