?️
سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں سرحدی شہر رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کے ردعمل میں تشویش کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے رفح پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے امکان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل کریم خان نے پیر کو X سوشل نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں لکھا کہ میں رفح پر صیہونی بمباری کی اطلاعات اور اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے امکان پر گہری تشویش کا شکار ہوں۔
جنگی جرائم کی عدالت کے اس اہلکار نے خبردار کیا کہ میرا دفتر کسی بھی جرم کی تحقیقات کے لیے سرگرم عمل ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ رفح میں زمینی کاروائی اگلے دو ہفتوں کے اندر شروع کر دی جائے گی۔
صیہونی وزیر اعظم نے مبالغہ آرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماہ رمضان سے قبل رفح میں تحریک حماس کی فوجی بٹالین کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے 11 اور 12 جنوری کو ہیگ میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کے آغاز کے ایک حصے کے طور پر غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف نسل کشی کے جرم کا مبینہ ارتکاب کرنے کے لیے دو اعلانیہ سماعتیں کیں۔
عالمی عدالت انصاف نے غزہ کے عوام پر وحشیانہ حملے میں اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو روکنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے، تاہم اس فیصلے میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے باشندوں کے خلاف جنگ بند کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام کے اقدامات شامل نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: غزہ سے امریکہ کو نقصان
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک فسلطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار 340 اور زخمیوں کی تعداد 67 ہزار 984 تک پہنچ چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایران کے بارے میں کھلے جھوٹ بول رہے ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی رہنما نے کہا ہے کہ
اگست
عراق میں رہبرِ شہید کی میت کی تشییع پر عرب صارفین کا وسیع استقبال
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: رہبرِ شہید کی میت کی عراق میں تشییع کے اعلان
جون
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں
فروری
سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جنوری
شہباز گِل کا احسن اقبال پر طنزیہ ٹویٹ
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے
فروری
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری