سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے حالیہ واقعات کا موازنہ کرتے ہوئے ان واقعات کو صہیونیوں کے انتہا پسندانہ نظریات سے متعلق قرار دیا۔
قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے سویڈن میں قرآن مجید کو جلانے کے توہین آمیز واقعہ اور نابلس (مغربی کنارے کے شمال میں) کی ایک مسجد پر صیہونیوں کے حملے جس میں آبادکاروں نے مصحف شریف کے متعدد نسخے پھاڑ دیے، کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں توہین آمیز اقدامات کے مرتکب انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ سوچ کے پیروکار ہیں جو صیہونی نظریات سے جنم لیتی ہے۔
یہ بھی:سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی؛پوری دنیا میں شدید غم و غصہ
واضح رہے کہ سویڈن کی پولیس نے حال ہی میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے قریب قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ،اس واقعے کے بعد اس ملک میں مقیم ایک مہاجر نے مصحف شریف کے نسخے کو آگ لگا دی جس کی اسلامی ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور متعدد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
مزید: صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
اس واقعے کے ساتھ ہی، متعدد صیہونی آباد کاروں نے نابلس (مغربی کنارے کے شمال میں) شہر کی ایک مسجد پر حملہ کیا اور قرآن پاک کے نسخوں کو پھاڑنے کی کوشش کی جس سے واضح طور پر کہا جاسکتا ہے کہ دونوں جرائم کا مرکز ایک ہی ہے۔