?️
سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے کوشش کریں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرکے دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پرغاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں ۔
وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال یوم نکبہ ایک ایسے وقت آیا ہے کہ جب پائیدار فلسطین ، قدس پر قابض غاصب اور درندہ صفت صیہونی حکومت کے بے شرمانہ مظالم کے ایک نئے مرحلے سے دوچار ہے اور خون اور قیام کی حالت میں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہتر سال پہلے چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو ملت فلسطین ایک بین الاقوامی سازش کے تحت اپنی آبائی سرزمین سے محروم کردی گئی اوراس کی جگہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک دہشت گرد و جعلی حکومت قائم کردی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں نے غصب شدہ فلسطین کو ملت فلسطین اور علاقے کی اقوام کے خلاف دہشتگردی کا اڈہ بنا کررکھ دیا اور ان تہتر برسوں میں امریکہ اور بعض دیگر عالمی طاقتیں اس خبیث حکومت کی حمایت کرتی رہیں اوراب بھی اس دہشتگرد حکومت کے لامتناہی جرائم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ صیہونیوں نے بین الاقوامی قوانین و معیارات کے برخلاف نیزہ و تلوار کے بل بوتے پرتمام فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرلیا ، اس کی آبادی کے تانے بانے کو درہم برہم کردیا ، مقامی افراد کو دربدر و بے گھر کردیا اور ان کی جگہ اس مقدس سرزمین پر صیہونی مہاجروں کو لاکر بسا دیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افسوس کہ ایسی حالت میں جب آج کل بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت اپنے پست وجود کا قانونی جواز ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے ہم نسل پرست صیہونیوں کے ہاتھوں نہتھے اور بےپناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور بیت المقدس نیز دیگر دینی مقامات کے تقدس کی پامالی کا مشاہدہ کررہے ہیں تاہم پروردگار کے لطف و کرم سے اسے عوامی استقامت اور انتفاضہ فلسطین کے دنداں شکن جواب کا سامنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف بیت المقدس کی غاصب حکومت کے حالیہ مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتوں اور عالمی اداروں سے صیہونیوں کے جاری جرائم کا مقابلہ کرنے اور غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کی ذمہ داری پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
اس بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی اہداف سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بحران فلسطین کا واحد راہ حل اس ملک میں سیاسی نظام کی تشکیل اور فلسطینیوں کو مکمل خودمختاری کے لئے ریفرنڈم کرانا ہے جس میں فلسطین کے تمام اصلی باشندوں کو شامل کیا جائے اور صرف انھیں کی رائے لی جائے۔


مشہور خبریں۔
دوبارہ تعلقات اور محبت کے لیے تیار ہوں، کوئی مناسب ساتھی نہیں مل رہا، محسن عباس حیدر
?️ 14 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدر
ستمبر
امریکی سینیٹر کا اسرائیلی شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری پر ردعمل
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
اپریل
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعد
مئی
عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول
ستمبر
ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ
جون
پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات
?️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی
اکتوبر
روس کے خلاف طویل جنگ کی امریکی پالیسی ناکام ؛امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگان اورٹگاس نے تسلیم کیا ہے
مئی
کیا بائیڈن کے دور میں غزہ میں جنگ بندی ہو سکے گی؟وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلیٰ امریکی حکام کے حوالے
ستمبر