دنیا کی خاموشی نے صیہونیوں کو گستاخ بنایا ہے:ایران

صیہونیوں

?️

سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں کھلے عام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر عالمی برادری کی خاموشی نے صیہونیوں کو مزید گستاخ بنا دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت سے صیہونی حکام کے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات میں مزید تیزی آئی ہے، انھوں نے کہا کہ امریکہ کی اسی حمایت کے بل بوتے پر اسرائیل جولان پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے جہاں سے وپ شام کی بنیادی تنصیبات کو جارحیت کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران صیہونی فضائیہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت کی ہے ، جب بھی شامی فوج اور اتحادی قوتیں دہشت گرد گروہوں کو شکست دیتی ہیں یا انھیں نقصان پہنچاتی ہیں تو صیہونی فضائیہ میدان عمل میں آکر جارحانہ حملے کرتی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں کی جانب سے اس غاصب حکومت کے خلاف موثر اور قانونی اقدامات عمل میں لائے جانے کا خواہاں ہے اس لیے کہ انہیں اداروں کی خاموشی کی وجہ سے صیہونیوں کو مزید گستاخی اور جارحیت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

افغانستان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 25 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے

امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا

?️ 15 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے

مذاکرات کے دوران لبنان پر امریکہ کی رضامندی سے ہو رہے ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے لبنان پر حملوں میں

امریکہ جنگی جہاز نہیں دے گا تو روس سے خریدیں گے:ترکی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے F-35 کے بجائے انقرہ

ٹرمپ مافیا کے سرغنہ اور انتہائی متحرک افراد کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں: برطانوی حزب

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:برطانوی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب ایڈ ڈیوی نے کہا

نیب نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کےخلاف بدعنوانی سے متعلق انکوائری بند کردی

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے