?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے جو روز بروز صیہونیوں کے قریب ہوتا جا رہا ہے، تل ابیب کے قریب جانے کے لیے ایک اور اقدام میں صیہونی حکام کی موجودگی میں دبئی میں ایک یہودی عبادت گاہ (ہیکل) کا افتتاح کیا۔
فلسطینی شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکام کی موجودگی میں دبئی میں ایک یہودی عبادت گاہ (ہیکل) کا افتتاح کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس عبادت گاہ کا مقصد خلیج فارس کے اس ملک میں مذاہب کے مکالمے کو مضبوط بنانا ہے۔
دبئی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ یہ عبادت گاہ بات چیت اور بقائے باہمی کا پلیٹ فارم ہو گا، واضح رہے کہ اس یہودی عبادت گاہ کے پاس ایک مسجد اور ایک گرجا گھر بھی ہے اور یہ سب عمارتیں اپنی بیرونی جہت اور اندرونی حجم ایک جیسی ہیں۔
امارات کے البیان اخبار نے بھی اس ملک کے حکمران محمد بن زائد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ابراہیمی گھر کہلانے والی اس عمارت میں عبادت گاہیں شامل ہیں جو مختلف تہذیبوں کے درمیان گفتگو اورتعمیری نظریات بیان کرنے کی جگہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے یہودیوں نے بھی ایک بیان میں ابوظہبی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خلیج فارس کے علاقے میں ایک نئی یہودی برادری کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں، یاد رہےکہ خلیج فارس کی یہ دوسری یہودی عبادت گاہ ہے جبکہ پہلی مسجد بحرین میں واقع ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہودی کمیونٹی کی رفت و آمد ستمبر 2020 میں ابوظہبی کی حکومت کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد تیز ہوئی ہے،جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ اور صیہونیوں سے قربت کے لیے بہت سے سیاسی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس پر اسے مختلف فلسطینی گروہوں اور اسلامی ممالک کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
یمن اور فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کا اجلاس
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ حماس،
مارچ
لوکاشینکو نے پوتن کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف کیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: بیلاروس کے صدر نے زیلنسکی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اہم قدم اٹھالیا
?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف جہاں دنیا
مئی
پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس
دسمبر
اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے
فروری
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر