🗓️
سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ داعش کا موجودہ رہنما امریکی جاسوس تھا ۔
واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے خفیہ پوچھ گچھ کی اطلاعات کے مطابق2008 میں عراق میں حراست میں لیا جانے والا قیدی نمبر 0601010-01 کی شناخت ایک مثالی قیدی کے طور پر کی گئی تھی ، جس نے امریکی افواج کے ساتھ تعاون کیا تھا ، وہ اکثر انھیں مطلع کرتا تھا،وہ امریکیوں کو آئی ایس آئی ایس اپنے اندرونی حریفوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا،رپورٹ کے مطابق داعش کے موجودہ رہنما سے پوچھ گچھ سے متعلق لیک ہونے والی متعدد کلاسیفائڈ دستاویزات میں لکھا ہوا ہے کہ داعش کا موجودہ سربراہ 2008 میں عراقی جیل میں امریکی جاسوس تھا۔
امریکی تفتیش کاروں نے تفصیلات کے ساتھ لکھا ہےکہ اس نے بتایا کہ داعش کا خفیہ ہیڈ کوارٹر کہاں واقع ہے اور اس دفتر پر کب قبضہ کیا گیا ، دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر حراست اس نے تفتیش کاروں کو داعش کے دوسرے آدمی ابو قصورہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کچھ ہفتوں بعد ، امریکی فورسز نے موصل شہر پر ایک حملے میں ابو قصورہ کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراقی جیل میں امریکی جاسوس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والاداعشی قیدی ابو ابراہیم الہاشمی القریشی تھا جو داعش کا موجودہ سربراہ ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ قیدی ہر اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعاون کر تا رہاہے، 2008 میں امریکی جاسوس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے داعش رہنما سے پوچھ گچھ کے بارے میں ایک خفیہ رپورٹ کی افشاء شدہ دستاویزات میں اس کا اصلی نام امیر محمد سعید عبد الرحمن المولابتایا گیا ہے جو داعش سے وابستہ لوگوں کے بارے میں بہت سی معلومات فراہم کرتا تھا۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے
🗓️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے
نومبر
ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری
🗓️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے
جولائی
علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات
🗓️ 19 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ
نومبر
کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 1 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
مئی
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں
جولائی
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیف
مئی
شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے
ستمبر