?️
سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کو علاقے کے مسائل کے حل کی کلید قرار دیا۔
لبنان کی النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ عبداللہ الصفدی نے مقبوضہ علاقوں میں بعض اہداف پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور فلسطین پر صیہونی قبضے کا خاتمہ خطے میں کشیدگی کو روکنے کے دو بنیادی حل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام
الصفدی نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا اور کسی کو بھی اردن کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اردن کی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تصادم تھا اور اردن کشیدگی بڑھانے سے باز رہنا چاہتا ہے تاکہ صورتحال علاقائی جنگ میں تبدیل نہ ہو جائے۔
گذشتہ رات دمشق میں تہران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایران نے مقبوضہ علاقوں میں مخصوص اہداف کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی
تازہ ترین رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ اراضی پر ایران کے ردعمل میں صیہونیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ
جون
پارلیمنٹ اجلاس میں دو اہم بلز کی منظوری
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان
نومبر
Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
9 ہزار داعشیوں کا شام کی جیلوں میں ہونا خطرے کی گھنٹی:عراقی عہدیدار
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:عراق کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے شام میں
فروری
مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
مئی
سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا
?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی
اپریل
پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت
جون
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری