?️
حکومت جولانی نے صہیونی صحافی کی دھمکی کے بعد حلب میں طوفان الاقصی تقریب منسوخ کر دی
عالمی ذرائع کے مطابق شام کے شہر حلب میں منعقد ہونے والی طوفان الاقصی تقریب کو ایک صہیونی صحافی کی دھمکی کے بعد اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ یہ تقریب حلب کے محکمۂ ثقافت اور فلسطینی فنکاروں کے تعاون سے آج شام 5 بجے منعقد ہونی تھی۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی صحافی ایڈی کوہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ابومحمد جولانی جسے احمد الشرع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے—کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ تقریب کو فوری طور پر منسوخ کریں اور شام کے وزیرِ ثقافت سے اس اقدام پر معذرت کریں۔ کوہن نے اپنے پیغام میں جولانی سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ وزیرِ ثقافت محمد یاسین صالح کو برطرف کریں۔
کوہن کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد اعلان کیا گیا کہ حلب کے ثقافتی مرکز میں طے شدہ طوفان الاقصی جشن کو ہال میں دوسری تقریب کے بہانے ملتوی کردیا گیا ہے۔
حلب کے محکمۂ ثقافت نے قبل ازیں عوام سے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی، لیکن صورتحال بدلنے کے بعد اسے اچانک منسوخ کرنا پڑا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات محاذ آرائی کی طرف نہیں جانے چاہئیں، احسن اقبال
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ
مارچ
پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا
?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب
نومبر
امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
جون
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک
مئی
جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا
مئی
یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی
نومبر
پارٹی گرل کی ویڈیو دیکھ عامر خان بھی ہو گئے دیوانے
?️ 17 فروری 2021لندن{سچ خبریں} ”پارٹی گرل” کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا
فروری
اخوان المسلمون کے خلاف پابندیاں؛ ٹرمپ کا سنی سیاسی اسلام پر خنجر
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: اردن میں اخوان کے کچھ چھپے ہوئے سیلوں کی گرفتاری
دسمبر