?️
سچ خبریں:لبنان کے دورے کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری،سیف القدس کی لڑائی اور حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی جس میں فلسطینی مزاحمت اور صہیونی حکومت کے مابین حالیہ جنگ جس کو "سیف القدس” کے نام سے جانا جاتا ہے اور حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہنیہ اور نصراللہ نے حزب اللہ اور حماس کے مابین تعلقات کے فروغ اور مزاحمت کے محور اور جنگ سے متعلق اس کے اہم مقام پر زور دیا،یادرے کہ 10 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ فلسطین پر 4000 سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں رواں ہفتے اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچے تھےجہاں انہوں نے لبنانی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے، لبنانی صدر مشیل آؤون سے ملاقات کے بعد ، انہوں نے کہاکہ ہم نے فلسطین میں فیلڈ اور سیاسی صورتحال نیز سیف القدس کی لڑائی کے اسٹریٹجک نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے بے گھر افراد کے اپنے وطن واپس جانے کے حق کے پابند ہونے کے سیاسی اصولوں پر بھی زور دیا، لبنانی عبوری وزیر اعظم حسن دیاب کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنیہ نے کہا کہ حماس فلسطینی مفاہمت کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ہمارا اتحاد اور یکجہتی صیہونی حکومت پر فتح کی طرف پہلا قدم ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کے بارے میں ایرانی سفیر کا ردعمل
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں ایران کے سفیر نے امریکی کانگریس کی جانب
جون
حماس کی جانب سے غزہ میں جرائم پیشہ گروہوں کے بارے میں امریکی الزامات مسترد
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورتحال کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے
اکتوبر
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے
دسمبر
ہم کسی کی کالونی بن کر نہیں رہیں گے: وینزویلا کے وزیر تیل
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: دلسی روڈریگز، وائس صدر اور ونزویلا کے وزیر تیل نے ایک
دسمبر
غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے
جنوری
سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل
اگست
18 اکتوبر جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے۔ شازیہ مری
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ
اکتوبر