🗓️
سچ خبریں:صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کا کوئی بھی حصہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں حزب اللہ کے میزائلوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔
حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں اُڑا رکھی ہیں، ہمیشہ حزب اللہ کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی تصادم میں تل ابیب کی تشویش کا بنیادی ذریعہ رہے ہیں، یہ وہ چیز ہے جس کا صیہونی حکومت کے ماہرین اور حکام بارہا اعتراف کر چکے ہیں، حال ہی میں حزب اللہ کے ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام نے قابضین کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں بین علاقائی اخبار رائے الیوم نے اپنے نئے اداریہ میں مزاحمت کے ساتھ کسی بھی جنگ میں داخل ہونے کے صیہونیوں کے خوف کی جہتوں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہےکہ کیا یہ ممکن ہے کہ غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت دھمکیوں کے ذریعے حزب اللہ کے خلاف نفسیاتی جنگ کے تناظر میں ایک مضبوط نقطہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ صہیونی ایران کے بعد حزب اللہ کو دوسرا اسٹریٹیجک خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی گروہ صیہونی حکومت کے لیے تیسرا اسٹریٹجک خطرہ ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نےاس حکومت کے باخبر سکیورٹی حلقوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے مختلف رینج اور اقسام کے تقریباً 230000 میزائل اسرائیل کو آئندہ جنگ میں نشانہ بنانے والے ہیں،صیہونی چینل نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو حزب اللہ روزانہ تقریباً 1500 میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغےگی۔
مشہور خبریں۔
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
🗓️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ ختم
🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے
مارچ
فرانس احتجاج پر قابو پانے کے لیے غیر متناسب طاقت کا سہارا لے رہا ہے:یورپی کونسل
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی
مارچ
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی
ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں
ستمبر
عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا
🗓️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ
نومبر
پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی
ستمبر