جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر

جاپان

?️

جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر
جاپانی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026 کے لیے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ حتمی شکل دے دی ہے، جس کا مجموعی حجم 122.3 ٹریلین ین (تقریباً 770 ارب امریکی ڈالر) مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ مہنگائی میں اضافے اور بدلتے معاشی حالات کے پیش نظر گزشتہ 12 برسوں میں پہلی بڑی مجموعی نظرثانی کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا ہے کہ نیا بجٹ موجودہ مالی سال کے ابتدائی بجٹ کے مقابلے میں 7 ٹریلین ین سے زائد ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ موجودہ سال کا بجٹ تقریباً 115.19 ٹریلین ین تھا۔
اخراجات کے لحاظ سے، سماجی تحفظ پر خرچ بڑھ کر 39.1 ٹریلین ین تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ حکومتی بانڈز کی ادائیگی اور سود کے لیے مختص رقم شرحِ سود میں اضافے کے باعث ریکارڈ 31.3 ٹریلین ین تک جا سکتی ہے۔
آمدنی کی جانب، ٹیکس محصولات کے 83.7 ٹریلین ین تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم حکومت تقریباً 29.6 ٹریلین ین کے نئے حکومتی بانڈز جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
حکومت اس بجٹ کی باضابطہ منظوری 26 دسمبر کو کابینہ کے اجلاس میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزیر داخلہ و مواصلات ہایاشی اور وزیر خزانہ کے درمیان مذاکرات کے بعد مقامی ٹیکس کی تقسیم کے لیے 20.2 ٹریلین ین مختص کرنے پر اتفاق ہوا، جو رواں مالی سال سے 1.2 ٹریلین ین زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی حکومتوں کو بعض عارضی ٹیکسوں کے خاتمے سے ہونے والے نقصان کی مکمل تلافی گرانٹس کے ذریعے کی جائے گی۔
وزیر تعلیم ماتسوموتو نے قومی جامعات اور تحقیقی منصوبوں کے لیے 1.971 ٹریلین ین کے بجٹ کی منظوری دی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.8 ارب ین زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ روایتی جاپانی ثقافت، جیسے چائے کی رسم، خطاطی اور خوراکی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔
زرعی شعبے میں کسانوں کی تعداد میں متوقع کمی کے پیش نظر زمین کی بہتر تقسیم اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ وزیر دفاع کوائیزومی نے خود دفاعی افواج کے اہلکاروں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تقریباً 600 ارب ین اور ڈرون پر مبنی ساحلی دفاعی نظام کے لیے 100 ارب ین مختص ہونے کی تصدیق کی۔
ادھر بچوں کے امور کی وزیر کیگاوادا نے غیر رجسٹرڈ بچوں کی نگہداشت کے مراکز کے لیے سبسڈی میں 3.7 ارب ین اضافے کا اعلان کیا، جس سے تقریباً 6 لاکھ والدین پر مالی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ بجٹ جاپان کو درپیش معاشی، سماجی اور دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جامع حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی وزیر اعظم: اسلامی ممالک اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے خلاف متحد ہو جائیں

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم

جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر

افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ

اسلام آباد: شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے مقرر، تحریری فیصلہ جاری

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور

نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست

ایرانی میزائلوں کے سامنے آئرن ڈوم کی بے بسی پر پاکستانی مزاحیہ فنکار کا طنز

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ایک پاکستانی میڈیا شخصیت نے طنزیہ انداز میں ایران کے

غزہ پر قحط کا گہرا سایہ 

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی

چندے کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے: عظمیٰ بخاری

?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے