?️
سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس کو ہندوستانی جمہوریت پر ان کے تبصروں کے لئے ایک خطرناک بوڑھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری دنیا کو جمہوریت پر بحث کی ضرورت ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرنیم جے شنکر نے سڈنی میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی جمہوریت پر جارج سوروس کے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوروس کا نظریہ یورو-اٹلانٹک نقطہ نظر پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس سے قبل خطاب کرتے ہوئے سوروس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوریت ہے لیکن مودی جمہوریت پسند نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کی تعریف کرنے والی اقدار جیسے موضوعات کے بارے میں مزید بات چیت کرنی چاہیے تاکہ دنیا دوبارہ متوازن ہو جائے اور یورو-اٹلانٹک خیال کمزور ہو جائے۔
سوروس کے بارے میں پوچھے جانے پر جے شنکر نے کہا کہ وہ بوڑھا، امیر اور خطرناک ہے کیونکہ ایسا ہوتا ہے جب اس طرح کے لوگ اور اس قسم کے خیالات نیز اس طرح کی تنظیمیں حقیقت میں بیانیے کی شکل دینے کے لیے وسائل استعمال کرتی ہیں اور اس کے لیے سرمایہ کاری کرتی ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے ووٹروں نے فیصلہ کیا کہ ملک میں کس طرح کی حکومت ہونا چاہیے اور یہی جمہوریت ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ہمیں پریشان کرتے ہیں،ہم ایک پوسٹ نوآبادیاتی ملک ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ جب غیر ملکی مداخلت ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیائی اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک کی میزبانی میں ہونے والی اس ایک دن کی کانفرنس میں جے شنکر نے تقریر کرتے ہوئے ہندوستان کے G20 کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ عالمی معیشت کو خطرے سے بچانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے
نومبر
ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے
اگست
بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے
مارچ
کالعدم تنظیم تحریک لبیک نے حکومت سے مدد مانگی
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کالعدم قرار
اپریل
افغانستان اور چین کے درمیان تیل کے معاہدے پر دستخط
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان حکومت کے معدنیات اور تیل کے قائم
جنوری
سعودی صیہونی دوستی ،کون فائدے میں ، کون گھاٹے میں ؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید اندرونی دباؤ کے پیش
اگست
مغربی ایشیا میں نیتن یاہو کا بزدلانہ کھیل
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے واقعات نے مغربی ایشیا کے خطے کو
اکتوبر
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی