?️
سچ خبریں:ایک صہیونی جنرل نے حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطینی علاقوں میں تیسرے انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
ایک صہیونی جنرل نے عبرانی زبان کے اخبار معاریو میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ہم پر تیسرے انتفاضہ کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال 1987 کے پہلے انتفاضہ سے ملتی جلتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1987 میں پہلے انتفاضہ سے پہلے، ہم نے مظاہرے، ہڑتالیں، پتھراؤ اور سرد ہتھیاروں سے آپریشن ہوتے دیکھا، اور اب بھی ہم ایسے ہی واقعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
صہیونی فوجی عہدہ دار نے زور دے کر کہا کہ ماضی کے برعکس مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے عربوں کا ایک بڑا حصہ یہودی برادری میں کمزوری کا مشاہدہ کر رہا ہے، خاص طور پر اشرافیہ کے درمیان، اس لیے وہ فلسطینی جدوجہد میں شامل ہو گئے ہیں اور بعض عرب نمائندے جو صیہونی کنیسیٹ(پارلیمنٹ) میں شامل ہیں، کھلے عام حماس سے ہمدردی کر رہےہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیسرے انتفاضہ سے زیادہ دور نہیں ہیں جو عسکری اور سیکورٹی ماہرین کی رائے ہے،انہوں نے کہا کہ جو کوئی طاقت سے جواب نہیں دے گا وہ خود کو انتفاضے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر لے،ہمیں 2000 میں ہونے والے دوسرے انتفاضہ سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئیے ہم وہی غلطی نہ دہرائیں، اگر ہم نے بروقت جواب نہیں دیا تو ہمیں کنٹینمنٹ کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے
?️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل
اگست
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
مقبوضہ کشمیر: 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ’بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن‘ شروع
?️ 21 اپریل 2023پونچھ: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں
اپریل
بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش
اگست
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری
سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جون
اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: نیلسن منڈیلا کی گرانقدر میراث سے متاثر ہو کر جنوبی
اپریل