تل ابیب کے خلاف لندن کے فوجی فیصلے پر اسرائیلی وزارت جنگ سخت رد عمل

لندن

?️

تل ابیب کے خلاف لندن کے فوجی فیصلے پر اسرائیلی وزارت جنگ سخت رد عمل
اسرائیلی وزارت جنگ نے برطانیہ کے اس فیصلے پر شدید برہمی ظاہر کی ہے جس کے تحت لندن نے اسرائیلی حکام کو اپنی آنے والی بڑی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت جنگ نے بیان میں کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام جان بوجھ کر ہمارے نمائندوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ یہ فیصلہ توہین آمیز اور شرمناک ہے۔ اسی لیے ہم نے لندن میں ہونے والی نمائش میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق، برطانوی حکومت نے رواں سال کے بین الاقوامی دفاعی و سیکیورٹی آلات نمائش  کے لیے اسرائیلی وفد کو دعوت نامہ نہیں بھیجا۔ برطانیہ کے سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا فیصلہ غلط تھا، اسی لیے کسی بھی سرکاری اسرائیلی وفد کو مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ نمائش ہر دو سال بعد لندن میں منعقد ہوتی ہے اور دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ و دفاعی صنعت کے میلوں میں شمار ہوتی ہے۔ ماضی میں اسرائیل اس میں باقاعدگی سے شریک ہوتا رہا ہے، لیکن اس بار اسے مہمانوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔
فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کے اندر اور عالمی سطح پر کر اسٹارمر حکومت پر غزہ کی جنگ روکنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر تل ابیب نے فوری طور پر غزہ کی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو لندن ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ

غزہ میں پانی اور خوراک کو روکنا جنگی جرم : اردن

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کی شام اس بات

غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری،

عمران خان کے دورے سے سری لنکا کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ حل ہوا

?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا

رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور

?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

27 ممالک نے غزہ تک میڈیا کی فوری رسائی کا مطالبہ کیا

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: 27 ممالک نے ایک بیان میں غیر ملکی میڈیا تک

ٹرمپ کے مشیروں نے نیویارک میں موجود غیر ملکی حکام سے ملاقات کی

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل

آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے