?️
سچ خبریںترکی نے قاہرہ میں نئے سفیر کا انتخاب کرتے ہوئے نو سال بعد مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دو ترک حکام نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کو بتایا کہ انقرہ نے قاہرہ میں نئے سفیر کی تقرری کرکے اپنے نو سالہ سفارتی خلا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، باخبر ذرائع نے اس نیوز سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2015 سے 2020 کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے صالح موتلو سین کو قاہرہ میں انقرہ کا نیا سفیر مقرر کیا جانا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے صالح متلو سین کو اس فیصلے سے آگاہ کیا اور انقرہ اب مصری حکومت سے منظوری طلب کر رہا ہے، یاد رہے کہ انقرہ اور قاہرہ کے درمیان تعلقات 2013 میں مصر میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے کشیدہ ہیں جس نے محمد مرسی کو معزول کرکے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اقتدار میں آئے تھے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے سخت ناقد رہے ہیں اور ان پر بغاوت کے بعد اخوان المسلمین کے رہنماؤں کے خلاف انسانی حقوق کی ورزی کا الزام لگایا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری،
اپریل
واشنگٹن میں نیٹو اجلاس میں امریکہ کی 6 عرب ممالک سے شرکت کی درخواست
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ،
جون
امریکہ شام میں رکنے کا خواہاں؛ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی میگزین دی انٹرسیپٹ نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
جون
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
?️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری
تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب
جنوری
جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں
مارچ
غزہ میں جرائم کی وجہ سے آئرلینڈ میں صہیونیوں کا خیرمقدم نہیں ہوا
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی نے یورپی
مارچ
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون