?️
سچ خبریں:ترکی کے شہر استنبول کے کارتل اسکوائر پر ہزاروں ترکوں نے اتوار کو اس ملک کے صدر اردگان کی اقتصادی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غربت کے خلاف احتجاج کیا۔
ترکی ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ترکوں نے اتوار کے روز استنبول کے کارتل اسکوائر میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غربت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کی اقتصادی پالیسیوں کی مذمت کی،مظاہرین نے بہت ہو گیا، ہم جینا چاہتے ہیں ، جھوٹ اور سماجی فاصلہ ختم ہو گیا ہے، کے نعرے لگائے ۔
مظاہرین نے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی پالیسیوں کی مذمت کی جس سے ترکی میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے،یہ مظاہرہ انقلابی کارکنوں کی یونین کی درخواست پر کیا گیا، مظاہرین نے کم سے کم اجرت 3577 ترک لیرا (257 امریکی ڈالر) سے بڑھا کر 5200 ترک لیرا (374 ڈالر) کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترک انقلابی ورکرز یونین کی صدر آرزو چرکز اوغلو نے کہا کہ ہم غلامی کے خلاف جنگ اسی میدان سے شروع کریں گے، ہم مل کر اپنے بچوں کے کام، ملک اور مستقبل کی حمایت کرتے ہیں، ہمارا کام اس ظالم نظام کو بدلنا ہے۔
اسپوٹنک کے ٹیلی گرام چینل نے مظاہروں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ استنبول میں ہزاروں افراد نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مہنگائی، غربت اور کم اجرتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے استعفیٰ دینے، انسانی معاش کی فراہمی اور آمدنی اور ٹیکسوں میں انصاف کا مطالبہ کیا،اسپوٹنک کے مطابق ہزاروں ترک شہری وسطی استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی مہنگائی، غربت اور معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کے مختلف شہروں میں داعش کے اہم ٹھکانے تباہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جنوری
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان
اکتوبر
بوریل: اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے صیہونی
مئی
صیہونیوں کے خلاف بولنے پر قید کی سزا
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات
جولائی
5 میں سے 1 امریکی اسلحے کے تشدد میں اپنا خاندان کھو چکا ہے
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستہائے متحدہ
اپریل
برطانیہ کے وزیراعظم کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ٹائمز کے مطابق، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اس ہفتے ایک
جولائی
ٹرمپ: پہلی پوٹن-زیلینسکی ملاقات میرے بغیر ہونی چاہیے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ
اگست
روس اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آبنائے ہرمز پر گفتگو
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری کردہ ایک
مئی