سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جون میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تجارت میں 73.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اعدادوشمار گزشتہ جون میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تجارت میں 73.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق سعودی سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جون میں تجارت بڑھ کر 622 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال جون میں 358 ملین ڈالر کے مقابلے میں 73.7 فیصد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اس ماہ میں سعودی عرب کی ترکی کو برآمدات 74.4 فیصد اضافے سے 608 ملین ڈالر اور ترکی سے ملک کی درآمدات 47.3 فیصد بڑھ کر 14.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں دھاتیں اور کیمیکلز ترکی کو سعودی عرب کی سب سے اہم غیر تیل کی برآمدات میں شامل ہیں جبکہ الیکٹریکل مشینیں اور آلات سعودی عرب کی ترکی سے سب سے اہم درآمدات ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں ترکی میں سعودی کونصلخانہ میں اس ملک کے نتقیدی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں درار آگئی تھی،تاہم اردگان کے حالیہ سعودی دورۂ کے دوران یہ تعلقات پھر سے بحال ہوگئے ہیں اور ان میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔