?️
سچ خبریں: بیلجیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کی مسلسل نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کے تعلیمی مراکز سے تعلقات منقطع کر لیے۔
اسرائیل کے ساتھ علمی تعاون کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کے احتجاج میں اضافے کے ساتھ ہی اب اس کا دائرہ سر سبز براعظم تک پھیل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
القدس العربی نیوز سائٹ نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ بیلجیئم کی ایک اہم یونیورسٹی بھی اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ تعلیمی تعاون ختم کرنے کے لیے قطار میں کھڑی ہے۔
اس سلسلے میں بیلجیئم کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (بیلگا) نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ برسلز کی اہم غیر سرکاری یونیورسٹی نے ایک بے مثال کارروائی کرتے ہوئے قابضین کے ہاتھوں فلسیطنیوں کی نسل کشی کے باعث اسرائیلی تعلیمی مراکز کے ساتھ اپنے تحقیقی اور تکنیکی پروگرام کو معطل کر دیا ہے۔
یونیورسٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کے دیگر منصوبوں کو معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بیلجیئم کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اس غیر سرکاری یونیورسٹی کے حکام کا یہ فیصلہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی غیر سرکاری یونیورسٹی کے حتمی منصوبے کے مطابق برسلز کی اس اہم یونیورسٹی کے حکام کو اس حکومت کی یونیورسٹیوں کے ساتھ اپنے سات مشترکہ تحقیقی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو روکنا ہے۔
مزید پڑھیں: کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
اس سے قبل بیلجیئم کی تعاون ترقی کی وزیر کیرولین گانز نے یورپی ممالک سے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کردیں۔
بیلجیئم کے اس اہلکار نے غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور یورپی کمیشن سے کہا کہ وہ اپنے وعدوں اور ادائیگیوں کو دوبارہ شروع کرے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟ امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ آزاد فلسطینی
فروری
صیہونی حکومت کی قدس آپریشن کے رہنما کے گھر کو تباہ کرنے کی کوشش
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے قدس استقامتی آپریشن کے رہنما کے گھر کو
مارچ
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کمزور
دسمبر
رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال
نومبر
شیخ رشید کو قومی ٹیم کی تاریخی فتح نہ دیکھنے پر افسوس
?️ 25 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اگرچہ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست دی
اکتوبر
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل امجد خان
اکتوبر
لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی
مئی