?️
بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا نشانہ بنایا
بھارت میں مزدور تنظیموں نے حکومت کے نافذ کردہ نئے لیبر قوانین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مزدور مخالف اور "فریب دہ” قرار دیا ہے۔ ملک کی 10 بڑی مزدور یونینوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ بدھ کو ملک گیر احتجاج کریں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، یونینوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگرچہ نئے قوانین میں سوشل سیکورٹی اور کم از کم اجرت جیسی سہولتوں کا ذکر ہے، لیکن اسی کے ساتھ کمپنیوں کو یہ اختیار بھی دیا جا رہا ہے کہ وہ محنت کشوں کو آسانی سے ملازمت پر رکھ یا برطرف کر سکیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی پانچ سال پہلے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے چار جامع لیبر قوانین کو عملی طور پر نافذ کر رہے ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد قوانین کو سادہ بنانا، سرمایہ کاری کا ماحول بہتر کرنا اور لیبر مارکیٹ کو زیادہ فعال بنانا ہے۔
نئے قوانین کے مطابق کارخانوں میں کام کے اوقات طویل کیے جا سکتے ہیں اور خواتین کو رات کی شفٹوں میں بھی تعینات کیا جا سکے گا۔ اسی طرح وہ حد بھی بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد کسی کمپنی کو بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے لیے سرکاری منظوری درکار ہوتی ہے۔ اب یہ حد 100 کی بجائے 300 کارکنان کر دی گئی ہے۔
صنعتی حلقے طویل عرصے سے سخت لیبر قوانین کو بھارت کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ سمجھتے آئے ہیں، جو ملک کی چار کھرب ڈالر کی معیشت کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے۔ تاہم کئی کاروباری تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ نئے قوانین چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے اخراجات میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔
کاروباری انجمنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مرحلہ وار نفاذ اور لچکدار میکانزم فراہم کرے تاکہ کمپنیوں پر اچانک دباؤ نہ بڑھے۔
بھارت کی ریاستوں کو اب اپنے مقامی قوانین کو ان چار وفاقی قوانین کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہوگا، جو اجرتوں، صنعتی تعلقات، سماجی تحفظ اور کام کی جگہ کی سلامتی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان سے ہمارا رشتہ کمزور نہیں ہوا
?️ 22 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اپریل
امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
حماس: الاقصیٰ طوفان خطے کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک اہم موڑ تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الاقصیٰ طوفان کی
اکتوبر
وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر
مارچ
ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں:مونس الہیٰ
?️ 7 اپریل 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور
اپریل
انصاراللہ کا امریکہ اور برطانیہ کو سخت انتباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے امریکہ اور برطانیہ کو
جون
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر
جون
حماس: فاکس نیوز کے دعوے جھوٹ ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک رکن نے فاکس نیوز کے اس
ستمبر