?️
سچ خبریں:بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجہ میں ہزاروں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوگئے۔
بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے قریب 1200 خیمے جل کر راکھ ہو گئے جس کے نتیجہ میں اس وقت 5000 سے زیادہ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ کو قابو میں کرنے کے لئے ضروری اسباب اس کیمپ کے لئے فراہم نہیں تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی آگ لگنے کے واقعات بہت پیش آتے ہیں لیکن اسے قابو میں کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے اسباب مہیا نہیں ہیں۔
یادرہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ برس مارچ میں بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں واقع پناہ گزین کیمپ میں رونما ہوا تھا جس میں 15 روہنگیا مسلمان جھلس کر چل بسے تھے جبکہ قریب 50 ہزار افراد دربدر ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ نسل پرستی کا شکار روہنگیا مسلمان میانمار حکام، فوج اور انتہاپسندوں کی جانب سے بربریت کا شکار ہونے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور کچھ بنگلہ دیش میں اور کچھ دوسرے ممالک میں دربدر ہوئے جبکہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے اور نہ ہی عالمی براداری نے میانمار حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ الحاق کے مذاکرات کا خاتمہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے مغربی ممالک کو سویڈن اور فن
جولائی
اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں
?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ
جون
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب
مئی
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی
نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات میں ترکی پر ہوگی بات چیت
?️ 24 دسمبر 2025نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات میں ترکی پر ہوگی بات چیت
دسمبر
آج کے بعد ہم ہر جھوٹی خبر کو بلومبرگ نیوز کہیں گے :کریملن کے ترجمان
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن مستقبل میں
فروری