سچ خبریں:بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک خاتون اور چار کان کنوں سمیت کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں بشمول فرید پور ، نیٹرکونا ، مانک گنج اور کشورہ گنج میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار آسمانی بجلی نے قہر مچا دیا جس میں ہلاکتوں کے علاوہ اس ملک میں بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل اور جون کے درمیان بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی کا قہر ہوتا ہی رہتا ہے جو ہر سال اس ملک کے عوام کےقابل قدر انسانی اور مالی نقصان کا سبب بنتا ہے،یادرہے کہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیشی حکومت بار بار ملک کے مختلف حصوں میں آسمانی بجلی گرنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتی رہی ہے۔
تاہم یہ کہا جاتا ہے کہ کچھ شہریوں ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں ، سمندر اور دریاؤں کی گرمی کے بارے میں آگاہی کی کمی کے سبب آسمانی بجلی کے حملوں کی تعداد میں اضافہ اور ان سے ہونے والے نقصانات کا سبب بنی ہے جس کو لے متأثرہ علاقوں کے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔