?️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد اتوار کو سعودی اسٹاک انڈیکس گر گیا۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے آرامکو میں 4 فیصد حصص سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ گر گئی۔
واضح رہے کہ سعودی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کے اتوار کے سیشن کا اختتام 1.95 فیصد کمی کے ساتھ 12029 یونٹس پر ہوا جبکہ آرامکو کے حصص 0.67 فیصد کمی کے ساتھ 37.05 ریال پر آگئے، جو 28 نومبر 2021 کے بعد انڈیکس کی سب سے بڑی کمی ہے درایں اثنااتوار کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سعودی اسٹاک انڈیکس گر گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں سعودی اسٹاک مارکیٹ 1.2 فیصد گر کر 11,184 پوائنٹس پر آ گئی تھی کیونکہ سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ اور اومیکرون کےاسٹرین نئے اومیکرون کے نئے اسٹرین پرقابو پانے کے لیے سخت اقدامات دوبارہ نافذ کیے ، یادرہے کہ گذشتہ نومبر میں جدہ میں ایک سعودی تنصیب پر یمنی ڈرون حملے میں بھی سعودی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں ایک سال سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ روزانہ کی کمی دیکھنے میں آئی۔
قابل ذکر ہےکہ سعودی عرب نے اتوار کو آرامکو کے 4 فیصد حصص کو سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی قیدی، جو امریکی شہریت بھی رکھتا ہے، نے ڈونلڈ
دسمبر
صیہونی حکومت کا اچیلس پر طوفانی حملہ
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر کو لے جانے والا شہری طیارہ الاقصیٰ طوفان کے
دسمبر
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف
فروری
بارشوں میں اموات، مریم نواز نے امداد کا اعلان کردیا
?️ 19 جولائی 2025چکوال (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران
جولائی
طالبان کو ماسکو کا مشورہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو کی خارجہ پالیسی
جنوری
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا
?️ 28 جون 2021دبئی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی
جون
تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بارے میں اہم بل پیش کردیا گیا
?️ 8 جون 2021تونس (سچ خبریں) تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار
جون
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست