?️
سچ خبریں:محمد بن سلمان جلد ہی اپنے کزن جو کچھ عرصہ پہلے تک یمن میں سعودی فوج کے کمانڈر تھے ایک فوجی عدالت کے ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر پھانسی اسکواڈ کے حوالے کرنے والے ہیں۔
فارس گلف افیئرز انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بن سلمان نےاپنے چچا زاد بھائی شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کو سزائے موت سنائی ہے،یادرہے کہ سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ کے بھتیجے پر غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور ان پر سعودی عرب اور اس کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فہد بن ترکی کو گذشتہ ستمبر میں اپنے بڑے بیٹے عبد العزیز الجوف کے نائب گورنر کے ساتھ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا،سعودی شہزادے کو غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ریاض میں 100 سے زائد پلاٹوں کی اراضی کو اپنے چار بچوں کو منتقل کرنے سے متعلق دستاویزات جاری کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ فہد بن ترکی سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کےداماد بھی ہیں جو شاہ عبد اللہ کی بیٹی عبیر ان کی بیوی ہیں جو اپنے شوہر اور بچے کی گرفتاری سے قبل ہی ملک سے فرار ہوگئی تھیں اور اب اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ شاہ عبداللہ کی جائیداد کا کچھ حصہ ان کی بیٹی کو ملا اورانھوں نے اسے اپنے بچوں میں بانٹ دیا، محمد بن سلمان نے ان کی ساری دولت ضبط کرنے کی کوشش کی ہے ۔


مشہور خبریں۔
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی
اپریل
شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک
دسمبر
اسد عمر کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
اپریل
دیوانیہ اور الانبار میں امریکی فوجی لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق اتوار کو عراق میں چار امریکی فوجی
جنوری
عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل
?️ 16 جنوری 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی
جنوری
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
اکتوبر