سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس فون کال میں دونوں فریقین نے فلسطین میں پیشرفت اور اس کے شہریوں کے لیے خطرات اور خطے کے استحکام کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
الشروق ویب سائٹ کے مطابق، بن سلمان اور السیسی نے اس نازک مرحلے پر تحمل کی اہمیت پر زور دیا اور صورتحال کو پرسکون کرنے کی تاکید کی تاکہ سلامتی اور انسانی صورتحال کو خراب ہونے سے روکا جا سکے۔
فریقین نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کے جاری رہنے اور دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور منصفانہ سمجھوتہ کے حصول پر زور دیتے ہوئے اسے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس کے لیے تمام علاقوں میں فوجی تنازعات کا خاتمہ اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
گذشتہ چند دنوں سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 680 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔