?️
سچ خبریں: ٹائمز کے مطابق، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اس ہفتے ایک ایسا منصوبہ پیش کریں گے جس کے تحت فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔
اخبار نے برطانوی وزیراعظم کے ممکنہ اقدام کو حکمران جماعت "لیبر پارٹی” کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے منسوب کیا ہے، جس کی قیادت اسٹارمر خود کر رہے ہیں۔ ٹائمز کے مطابق، اسٹارمر کے کابینہ کے ارکان وزیراعظم پر فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ انتخابی مہم کے دوران لیبر پارٹی کے وعدے کو پورا کیا جا سکے۔
یہ جماعت جولائی 2024 میں عام انتخابات کے بعد اسی وعدے کے ساتھ اقتدار میں واپس آئی تھی۔ ٹائمز نے بتایا کہ تقریباً 130 پارلیمانی اراکین، جو حکمران جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اخبار نے اسٹارمر کے ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ وہ ایک منصوبہ پر کام کر رہے ہیں جسے یورپی رہنماؤں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے دنوں میں پائیدار امن کا راستہ ہموار ہو سکے۔ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق ہے کہ ان کی ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہو۔
دوسری جانب، نیویورک ٹائمز نے دو اعلیٰ سطحی برطانوی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کا وزیراعظم فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اختیارات کا جائزہ لے رہا ہے اور غزہ پٹی میں انسانی المیے، قحطی اور بھوک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر، وہ کسی بھی لمحے اس فیصلے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر
اسرائیلی حکومت عراق پر حملہ کرنے کا بہانہ بناتی ہے: السوڈانی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ صیہونی
نومبر
قومی اسمبلی اراکین پر سینیٹائزر بوتلیں لانے پر پابندی عائدکر دی گئی
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایک اہم قدم
جون
ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رہیں گے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
مارچ
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور
اگست
عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں
جولائی
یمن جنگ میں اقوام متحدہ کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر خالد آل الشیف
جولائی
ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور مہنگائی؛ کس طرح بلندپروازیوں نے امریکی معیشت کو بحران میں دھکیل دیا؟
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاری درآمدی ٹیکس پالیسیوں نے نہ صرف
مئی