?️
سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الحرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے یمن کے ساحلی شہر نشطون کے جنوب میں ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مذکورہ ایجنسی نے بتایا کہ اس جہاز کے اردگرد تین کشتیاں بھی دیکھی گئیں جن میں تین یا چار مسافر سوار تھے، تاہم ایجنسی نے اس حوالے سے مزید معلومات شائع نہیں کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کے ساحل کے قریب بحری جہازوں کے خلاف حملوں کی خبریں آتی رہی ہیں، چنانچہ مارچ میں یمن کے مغربی ساحل کے قریب یونانی مال بردار بحری جہاز پر مسلح حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
بحری قزاقی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی نے جائے حادثہ کے قریب کام کرنے والے تمام بحری جہازوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


مشہور خبریں۔
سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں
جنوری
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فوجی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے نو مئی
جولائی
صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی دھمکی
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر
ستمبر
عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ
?️ 17 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ
دسمبر
صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ
جون
خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال بڑا چیلنج، جلد قابو پالیں گے۔ امیر مقام
?️ 19 اگست 2025سوات (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا ہے کہ
اگست
شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک
ستمبر