?️
سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ملک نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک مربوط کاروائی میں حماس اور جہاد اسلامی کے عہدیداروں اور اسپانسرز کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
قدس آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک نے حماس سے وابستہ 7 دیگر ارکان پر اس تنظیم کی جانب سے لاحق خطرے سے نمٹنے، مالی وسائل تک رسائی منقطع کرنے اور اس سے وابستہ افراد پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک
بیان میں مزید کہا گیا کہ آج کی کاروائی، امریکہ کے ساتھ مل کر اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے حماس سے منسلک شخصیات کے خلاف برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا دوسرا دور ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک محمود الزہار اور اس تحریک کی کمان کے ایک سینئر رکن علی برکہ بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں آج کی پابندیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یہ سخت اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ حماس سے وابستہ لوگ احتساب سے نہیں بچ سکتے چاہے وہ غزہ کے باہر سے کام کریں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس بیان میں دعویٰ کیا کہ غزہ میں حماس کا مستقبل نہیں ہو سکتا،حماس اور جہاد اسلامی کے خلاف آج کی پابندیاں ان کی مالی وسائل تک رسائی کو منقطع کر دیں گی اور انہیں مزید الگ تھلگ کر دیں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم طویل مدتی سیاسی حل کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ اسرائیلی اور فلسطینی امن کے ساتھ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور یورپ غزہ کے لوگوں کے قتل عام میں شریک
انگلینڈ کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق پابندی عائد کیے جانے والے شدہ افراد اور اداروں کے اس ملک میں اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور برطانوی کمپنیوں اور شہریوں کو ان کے ساتھ مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے نیز ان افراد کو انگلینڈ میں داخل ہونے کا حق نہیں ہے اور اس ملک میں ان کا داخلہ یا یہاں سے گزرنا ممنوع ہے۔


مشہور خبریں۔
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک
فروری
صیہونیوں کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ
?️ 19 جون 2021اسرائیلی افواج نے جمعہ سہ پہر کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں
جون
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
ریاض کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اپنے اجلاس میں ریاض حکومت
مارچ
زندگی میں ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئے: ہانیہ عامر
?️ 10 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے
جولائی
میڈیا کی آزادی کے کھوکھلے امریکی دعوے؛ ایک اور ثبوت
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع کے نئے احکامات کے بعد صحافی بغیر
مئی