سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے سلسلہ میں خبردار کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر اناج کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دنیا کو بھوک مری کا سامنا کرنا پڑے گا،لز ٹیرس نے کہا کہ برطانیہ اور ترکی مل کر یوکرین سے اناج نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے تجارتی جہازوں کی محفوظ ترسیل کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت ہونی چاہیے، یاد رہے کہ چند روز قبل یوکرینی صدر ولادمر زلنسکی نے افریقی یونین کے اجلاس میں تقریر کے دوران، جو ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی تھی، روس کو دنیا میں خوراک کے موجودہ بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
یوکرائنی صدر نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ عالمی اناج کا بحران اس وقت تک رہے گا جب تک روس کی استعماری جنگ جاری رہے گی۔