بحرینی قیدیوں کی حالت زار

بحرینی

?️

سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے صدمے کا باعث بن گئی ہے اور بحرینی حکومت کے مخالفین ،قیدیوں کے اہلخانہ حتی کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان قیدیوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں شکایات کر رہی ہیں۔
روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سنٹرل  جیل میں عباس مال اللہ کی شہادت کی خبر جو دو روز قبل شائع ہوئی تھی ، اس ملک کے عوام کے لئے ایک بڑا صدمہ ہوا جس کے بعد حزب اختلاف کے گروپ الوفاق نے اس بات پر زور دیا کہ اس جیل کی انتظامیہ کی انھیں اسپتال منتقل کرنے میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی شہادت کی باعث بنی ہے کیوں کہ ان کے جسم میں ٹکڑے تھے جو نکالے نہیں گئے، الاخبار نے بحرینی قیدیوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبر شائع کی اور لکھا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم سلمان بن حمد ، جنہیں نومبر 2020 میں اس کے والد نے مقرر کیا، بحرین کے ولی عہد کی حیثیت سے اقتدار میں آنے کے بعد مال اللہ پہلے شہید قیدی ہیں۔

بحرین میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مال اللہ کی شہادت سے متعلق بحرینی عہدیداروں کے جواز قیدیوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی مخالفین افراد کے اہل خانہ کو قائل نہیں کر سکےہیں، اخبار کے مطابق ، بحرینی عہدے دار سیاسی ، قانونی اور اخلاقی طور پر مال اللہ کی شہادت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ان خطرناک صحت کی صورتحال میں انھیں گرفتار کرکے آزادی سے محروم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرین میں 10 سال کے عوامی مظاہروں کے بعد حکومت ابھی تک معاشرتی امور بالخصوص سیاسی قیدیوں کے لئے کوئی راہ حل نہیں نکال سکی ہے، در حقیقت منامہ اس بحران کے حل پر عمل درآمد کو روک رہا ہے، اخبار کے مطابق قیدیوں کا معاملہ آل خلیفہ حکومت کے لئے ایک مسئلہ بن گیا ہے اور یہ مسئلہ سیاسی تعامل میں سلامتی کی حکمرانی اور اس ملک کی صورتحال پر اس کےقابو نہ پانے کا نتیجہ ہے یہی وجہ ہے کہ بحرین سیاسی قیدیوں کی تعداد میں خلیج فارس کے عرب ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

صنعا شمالی یمن میں سعودی فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر برہم

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ایوان نمائندگان نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں

اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر: غزہ جنگ ڈیڈ لاک تک پہنچ گئی ہے۔ حماس ہتھیار نہیں ڈالے گی

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے ہی اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیوں میں نقائص کی نشاندہی

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے گزشتہ روز

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

حمیرا کو قتل کیا گیا ہوگا، والدین کا پہلا انٹرویو، متعدد حقائق سے پردہ اٹھادیا.

?️ 16 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی

فرانس کی طرف سے یوکرین کے لیے 100 ملین یورو امدادی فنڈ کا قیام

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پراگ میں یورپی

نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے:امریکی سینیٹر

?️ 31 جولائی 2025نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں

?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے