سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب میں امریکی صدر نے ایک بار پھر روس سے کہا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر اپنی افواج نکال لے۔
جرمن جریدے دی سائٹ کی رپوٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کیف اور دیگر شہروں پر روسی حملوں کو اس غیر قانونی جنگ کی انتہائی بربریت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور غیر فوجی اہداف تباہ ہوئے، ان حملوں نے امریکی حکومت کو جب تک ضرورت ہوگی یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دیا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر روس سے کہتے ہیں کہ وہ اس بلا جواز جارحیت کو فوری طور پر بند کرے اور یوکرین سے اپنی افواج کو واپس بلا لے، بائیڈن نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر روس کی نگرانی کر رہے ہیں،
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی اس سے قبل اپنے یوکرینی ہم منصب دمیٹرو کولبا کو امریکی اقتصادی، انسانی اور سلامتی کی جانب سے مستقل امداد کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے سلسلہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی کیف میں امریکی سفیر برجٹ برنک سے ملاقات کی ۔
مشہور خبریں۔
زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی
ستمبر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری
مئی
سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،12خوارج ہلاک فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید
فروری
2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟
جون
اب ایک نیا مشرق وسطیٰ قائم کرنے کا تاریخی موقع ہے: وزیر نیتن یاہو
اکتوبر
دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا
ستمبر
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
مارچ