سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کی نینسی پیلوسی کو تائیوان کا سفر کرنے سے روکنے کی درخواست پر منفی ردعمل دیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے آج اپنے ایک کالم میں وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدہ دار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مشرقی ایشیا میں بہت زیادہ کشیدگی پیدا کرنے والے نینسی پیلوسی کے حالیہ دورہ تائیوان سے قبل چین کے صدر نے ایک فون کال میں امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا کہ پلوسی کے تائیوان کے سفر کو روکنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کریں۔
واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کے اس عہدہ دار کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کی درخواست کے جواب میں کہا کہ وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ کانگریس امریکی حکومت کی ایک آزاد شاخ ہے۔ اور اس ملک کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر خود مختار ہیں وہ اپنے غیر ملکی دوروں کے بارے میں ذاتی طور پر فیصلہ کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ تائیوان میں کشیدگی کا نیا دور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے 11 اگست کو چینی حکام کے احتجاج اور وارننگ کے باوجود تائیوان کے جزیرے پر پہنچنے کے بعد شروع ہوا، چینی حکام کے مطابق ان کا دورہ ون چائنا کی خلاف ورزی ہے، یاد رہے کہ پیلوسی 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی اسپیکر ہیں۔